الہٰی وعدوں پر امام خمینیؒ کا پختہ ایمان | امام سید علی خامنہ ای | Farsi Sub Urdu
04-07-2023
اللہ تعالی کے دین کی نصرت کے لئےجو شخص قدم آگے بڑھاتا ہے اور اس سلسلے میں مشکلات کو برداشت کرتے ہوئے اپنی جد و جہد کو جاری رلھتا ہے اور خدا کے دشمنوں کے ساتھ مقابلہ... Show More >>اللہ تعالی کے دین کی نصرت کے لئےجو شخص قدم آگے بڑھاتا ہے اور اس سلسلے میں مشکلات کو برداشت کرتے ہوئے اپنی جد و جہد کو جاری رلھتا ہے اور خدا کے دشمنوں کے ساتھ مقابلہ کرتا ہے تو اس صورت میں اسے فتح و کامیابی نصیب ہوتی ہے اور یہ اللہ تعالی کے ناقابل تردید وعدوں میں سے ہے جس کی جانب قرآن کریم کی بہت سی آیات میں اشارہ ہواہے۔
چنانچہ اسی تناظر میں دیکھا جائے تو حضرت امام خمینی ؒ کی کامیابی کا راز بھی اسی میں مضمر ہے کہ انہیں الہی وعدوں پرمکمل یقین تھا اور انہوں نے اسی یقین کی بنیاد پر اپنی انقلابی تحریک کا آغاز کیا جو آخر کار فتح و ظفر کےساحل پر لنگر انداز ہوئی۔
الہی وعدوں کے سلسلے میں قرآن کریم کیا کہتا ہے؟ امام خمینیؒ کو الہی وعدوں پر کس قدر یقین تھا، شہید مطہری نے امام خمینیؒ کے پختہ ایمان سے متعلق کیا بات بیان کی تھی؟ چنانچہ اس سلسلے میں آگاہی کے لئے ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضرور دیکھئے۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #تبدیلی #امام_خمینی #انقلابی_تحریک #مومنین #الہی_وعدے #ایمان #شہید_مطہری #ملاقات #راستہ #ہدف #یقین #راستہ #گامزن
Show Less >>