رجب اور شعبان کی دعاؤں کی اہمیت | امام خمینیؒ | Farsi Sub Urdu
13-03-2023
اسلامی مہینوں میں رجب اور شعبان کے مہینوں کو بہت ہی اہمیت حاصل ہے اور معنویت کے سفر کا آغاز انہی مہینوں سے ہوتا ہے اور یہ دونوں مہینے معنوی عروج کے لیے دو پروں کی... Show More >>اسلامی مہینوں میں رجب اور شعبان کے مہینوں کو بہت ہی اہمیت حاصل ہے اور معنویت کے سفر کا آغاز انہی مہینوں سے ہوتا ہے اور یہ دونوں مہینے معنوی عروج کے لیے دو پروں کی مانند ہیں جن کے ذریعے انسان ضیافتِ الٰہیہ میں داخل ہونے کے لیے پرواز کے قابل بن جاتا ہے اسی لیے ان دونوں مہینوں میں ائمہ علیہم السلام کی جانب سے بہت سی دعائیں وارد ہوئی ہیں اور ان دعاؤں کی تلاوت کے ذریعے انسان کا دل آہستہ آہستہ ضیافتِ الٰہیہ کے لیے آمادہ ہو جاتا ہے اور یہ دعائیں مقدمہ ساز ہیں ماہِ مبارکِ رمضان میں بچھائے جانے والے الٰہی دسترخوان کی برکتوں اور نعمتوں کو سمیٹنے کے لیے۔
ان دونوں مہینوں کی دعاؤں سے بھرپور طریقے سے استفادہ کرنے کی صورت میں کس قسم کی برکتوں سے انسان مستفیض ہو سکتا ہے؟ اس الٰہی دسترخوان کی خصوصیات کونسی ہیں؟ اور اس عظیم الٰہی دسترخوان سے استفادہ کرنے کا بہترین وقت کونسا ہے؟ آئیں ان تمام سوالات کے جوابات کو بانیِ انقلابِ اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی اس ویڈیو میں دیکھتے ہیں۔
#ویڈیو #امام_خمینی #رجب #شعبان #دعائیں #ائمہ_علیہم_السلام #ضیافت #مہمانی #دسترخوان #قرآن #پاکیزگی #شب_قدر Show Less >>