شہید سلیمانیؒ نے مقاومت میں نئی روح پھونک دی! | امام سید علی خامنہ ای | Farsi Sub Urdu
16-01-2023
اس وقت خطے میں مقاومت کے نام سے ایک تحریک پائی جاتی ہے جس کا کام نہ صرف صیہونی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے بلکہ صیہونی جعلی ریاست کا مقابلہ کرنے کے ساتھ خطے میں عالمی... Show More >>اس وقت خطے میں مقاومت کے نام سے ایک تحریک پائی جاتی ہے جس کا کام نہ صرف صیہونی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے بلکہ صیہونی جعلی ریاست کا مقابلہ کرنے کے ساتھ خطے میں عالمی استکبار کے اثرات اور منصوبوں کو ناکام بنانا بھی اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ چنانچہ شہید قاسم سلیمانیؒ نے اس تحریک کے اندر ایک نئی روح پھونکی جس کے نتیجے میں یہ تحریک آئے دن مضبوط سے مضبوط تر ہوتی گئی جس کی گواہی خود سیدِ مقاومت سید حسن نصر اللہ نے بھی دی ہے، در اصل شہید قاسم سلیمانیؒ کا بنیادی کام بھی یہی تھا جسے انہوں نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیا۔
شہید سلیمانیؒ نے کس طرح سے تحریک مقاومت میں نئی روح پھونکی؟ اور اسے مضبوط بنانے کے لیے کس طرح کی حکمت عملی اپنائی؟ سید مقاومت سید حسن نصر اللہ نے اس ضمن میں شہید سلیمانیؒ کے کردار کے بارے میں کیا کہا تھا؟ چنانچہ انہی تمام سوالات کے جوابات سے آگاہی کے لیے ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضرور دیکھیے۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #شہید_سلیمانی #مقاومت #سید_حسن_نصر_اللہ #مضبوط #مادی_معنوی #روح #فلسطین #پھتر #استکبار #امریکہ #صیہونی Show Less >>