یورپیوں سے کیسا تعلق ہو؟ | امام سید علی خامنہ ای | Farsi Sub Urdu
07-05-2023
دنیا کے اندر بین الاقوامی سطح پر طے پانے والے تمام تر معاہدوں کی اساس؛ طرفین کے درمیان باہمی اعتماد ہوتا ہے، چنانچہ دونوں طرف یا طرفین میں سے کسی ایک کو اپنے طرف... Show More >>دنیا کے اندر بین الاقوامی سطح پر طے پانے والے تمام تر معاہدوں کی اساس؛ طرفین کے درمیان باہمی اعتماد ہوتا ہے، چنانچہ دونوں طرف یا طرفین میں سے کسی ایک کو اپنے طرف مقابل پر اعتماد نہ ہو تو ان کے درمیان انجام پانے والے معاہدوں کی پاسداری ممکن نہیں رہتی۔ اسی تناظر میں جب ہم ایٹمی مذاکرات کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مغربی ممالک کی جانب سے کیے جانے والے وعدوں کو دیکھتے ہیں تو مغربی ممالک نے اس سلسلے میں بدعہدی سے کام لیتے ہوئے اپنے کسی ایک وعدے پر بھی عمل نہیں کیا اور اس سلسلے میں عہد شکنی کرتے ہوئے انہوں نے بھرپور طور پر امریکہ کا ساتھ دیا، جس کی گواہی خود مذاکرات پر مامور ٹیم نے بھی دی ہے، پس اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ کبھی بھی ان کے وعدوں پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
تاہم سوال یہ ہے کہ عدم اعتماد کا مطلب، بالکل مذاکرات سے دستبردار ہو جانا ہے یا پھر اس کا مطلب کچھ اور ہے؟ اس اہم سوال کے جواب کو سمجھنے کے لیے، ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کی اس وڈیو کو ضرور مشاہدہ کیجیے۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #عدم_اعتماد #مذاکرات #تعامل #امریکہ #دفاع #یورپی_ممالک #معاہدہ #عمل #ظالمانہ_پابندیاں #وعدے #دشمنی #سوچ Show Less >>