مقاومت، امام خمینیؒ کی ایک بارز خصوصیت | امام سید علی خامنہ ای | Farsi Sub Urdu
13-08-2023
موجودہ دور میں ایران کے اندر انقلاب اسلامی کی کامیابی کسی معجزے سے کم نہیں تھی اور اس انقلاب کے بانی رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی ذات گرامی ہے۔ حضرت... Show More >>موجودہ دور میں ایران کے اندر انقلاب اسلامی کی کامیابی کسی معجزے سے کم نہیں تھی اور اس انقلاب کے بانی رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی ذات گرامی ہے۔ حضرت امام خمینیؒ اپنی ذات میں بہت سی خوبیوں اور ممتاز صفات کےمالک تھے اور انہیں صفات کی وجہ سے آپ کی ذات بھی دوسروں سے ممتاز تھی۔ ان تمام صفات میں سے ایک اہم صفت جو دیگر صفات کے مقابلے میں زیادہ نمایاں تھی وہ مقاومت ہے۔ امام خمینیؒ کے مقاومت سے بھر پور ارادے نے دشمن کی تمام تر دھمکیوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے انقلاب کی کامیابی کی راہ میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو سر راہ سے ہٹایا اور انقلاب اسلامی کو کامیابی کے ساحل سے ہمکنار کردیا۔ اس ضمن میں کبھی بھی آپکے پائے ثبات میں کسی قسم کا کوئی تزلزل نہیں دیکھا گیا جبکہ دوسری جانب بہت سے افراد کے قدم ڈگمگائے جس کے نتیجے وہ راستے سے منحرف ہوگئے اور انہوں نے انقلاب کا ساتھ چھوڑدیا۔ چنانچہ امام خمینیؒ کی اس خصوصیت کے بارے میں مزید آگاہی کے لئے ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضرور دیکھئے۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #امام_خمینیؒ #مقاومت #رکاوٹیں #نقشہ #دشمن #انقلاب #جد_و_جہد #استقامت #قرآن #دشمن #دھمکیاں Show Less >>